شیری رحمان

منی بجٹ کے بعد مہنگائی کی سونامی اٹھے گی۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت کی جانب سے منظور کردہ منی بجٹ کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کی ایک نئی سونامی اٹھے گی جس سے ملکی معیشت مکمل طور پر تباہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت منی بجٹ نہیں، مہنگائی بجٹ لا رہی ہے، اس سے موجودہ 12.30 فیصد مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔ حکومت آج قومی اسمبلی میں فنانس سپلیمنٹری بل کو منظور نہیں بلڈوز کرے گی۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ مصنوعی عددی اکثریت کو صرف بلز بلڈوز کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، سب کو احساس ہے اس منی بجٹ کے بعد مہنگائی کی سونامی اٹھے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحادی بظاہر کسی دباؤ کی وجہ سے اس مہنگائی بل کے حق میں ووٹ دے رہے ہیں، ان کو لگتا ہے بچوں کا دودھ، ڈبل روٹی، زرعی آلات، بیج اور سینکڑوں چیزیں لگژری اشیاء ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

بوری بند لاشیں دینے، بھتہ لینے اور ٹارگٹ کلنگ کون کرتا تھا، سب کو معلوم ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بوری بند لاشیں دینے، بھتہ لینے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے