رانا ثناءاللہ

ملک کیخلاف عمران خان کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ملک اور اداروں کے خلاف عمران خان کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور اسلام آباد میں ہوتا تو گرفتار کرلیتے، کسی بھی آپریشن کی کامیابی کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ اسے آن ایئر نہ کیا جائے، لانگ مارچ کے خلاف رد عمل دیں گے، عمران خان کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کے اختیارات آئین میں درج ہیں، عمران خان نے کچھ لوگوں کو تو گمراہ کیا ہوا ہے، تیرا رکنی کمیٹی صرف تمام صورتحال پر غور کرنے کیلئے بنائی گئی ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الہٰی خاموش ہیں، انہیں خبر لینی چاہیے، مذاکراتی کمیٹی کا مقصد ہر ڈویلپمنٹ پر نظر رکھنا ہے، عمران خان کو ہماری طرف سے مذاکرات کی کوئی پیش کش نہیں کی گئی، یہ بندوقیں اکھٹی کررہے ہیں فتنہ فساد کررہے ہیں، پی ٹی آئی بندوقیں اکٹھی کررہی اور حکومت ان سے مذاکرات کرنے جائے؟۔ عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، اسلام آباد آکر جلسہ کرنا ان کا مقصد نہیں، سپریم کورٹ کی متعین جگہوں پر دھرنا دینا بھی اس کا مقصد نہیں، ان کا مقصد لاشیں گرانا، الجھاؤ پیدا کرنا اور تشدد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شخص عوام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے الجھانا چاہتا ہے، قوم کو ادراک کرنا چاہیے یہ فتنہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے، اس پر اگر ہم کوئی قدم اٹھاتے ہیں تو پھر یہ آواز نہیں آنی چاہیے کہ پر امن احتجاج ہے۔ یہ بندہ تو آئین کو مانتا ہی نہیں جمہوریت کو تسلیم ہی نہیں کرتا، ہم ہر قیمت پر اسلام آباد میں تمام شہریوں، املاک کی حفاظت کریں گے، کے پی حکومت ان دونوں افراد اور جن کو یہ اکٹھا کررہے ہیں ان کو فوری گرفتار کرے، پنجاب حکومت کو بھی معلومات فراہم کی ہیں کل بھی عمران خان کے ساتھ مسلح لوگ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

جنوبی وزیرستان میں خوارج سے جھڑپ، 5 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور فتنہ خوارج کے درمیان جھڑپ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے