مریم نواز

ملک کو بیرونی کوئی خطرہ نہیں، مریم نواز

ملتان (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کو بیرونی کوئی خطرہ نہیں، ملک میں جب تک استحکام نہیں آئے گا، ترقی نہیں آئے گی، ساری جماعتیں ایک صفحے پر ہیں، یوتھ کے پاس ڈائریکشن نہیں، اسکالرشپ دینی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ منتخب وزیرِ اعظم کے ساتھ جوہوا اس سے قوم نے کیا سیکھا سب کو پتہ ہے،عوام کو پتہ چل گیاڈکٹیٹر شپ سے کیا نقصان ہوا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرویز مشرف دنیا سے جا چکے ان کا معاملہ اللّٰہ کے سپرد ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے مزید کہا کہ مہنگائی کم کرنا، قیمتیں کنٹرول کرنا صوبے کا کام ہے، پنجاب، کے پی اور آزاد کشمیر بھی تحریک انصاف کے پاس رہے، یہ تمام ملبا شہباز شریف پر ڈال کر چلے جاتے ہیں۔ کے پی سانحے کے بعد شہباز شریف نے صوبائی حکومت سے سوال پوچھے تو غصہ ہو گئے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کرایا گیا، خطرناک دہشت گروں کو انہوں نے چھوڑا تو یہ صورتِ حال ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے