وزیراعظم شہباز شریف

ملک کو آئین شکنی سے تحفظ کیلئے اپنا آئینی فرض پورا کریں گے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی آئین کو کسی صورت پامال ہونے نہیں دیں گے، ملک کو آئین شکنی سے تحفظ کیلئے اپنا آئینی فرض پورا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور حواریوں نے کھلی آئین شکنی کی، وہ سب آرٹیکل 6 کی پکڑ میں آگئے ہیں، ایوان میں ثابت ہوگیا کہ عمران نیازی ہار گئے ہیں۔

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی وزیراعظم ہی نہیں تو اس آئینی اختیار کو استعمال کیسے کرسکتا ہے، آئین کی شق 5 کو استعمال کیا گیا ہے، اسی میں لکھا ہے ہر صورت آئین پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شخصی اقتدار کو غیرآئینی طول دینے کے لئے آئین پر حملہ کیا گیا ہے، عمران نیازی ملک کو انارکی میں دھکیل چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے