حسن مرتضی

ملک میں موجود فتنہ اور انتشار زوال پزیر ہورہا ہے۔ حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ ملک میں موجود فتنہ اور انتشار زوال پزیر ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حسن مرتضی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی اپنے نظریات پر کھڑی ہے، 27 دسمبر پیپلز پارٹی کے لیے سیاہ ترین دن ہے، ملک میں موجود فتنہ اور انتشار زوال پزیر ہو رہا ہے۔ فتنے کے زوال میں کسی کا ہاتھ نہیں بلکہ اس پارٹی کا اپنا ہاتھ ہے، ہم نے ضیاء مارشل لاء دیکھا لیکن کبھی اداروں کی بات نہیں کی، ہم آج بھی کہتے ہیں کہ جنرل ضیاء جمہوریت دشمن تھے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضی کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہوا ٹھیک نہیں تھا، ایک وزیرِ اعلی، ایک مجرم کو چھڑوانے کے لیے وفاق پر چڑھائی کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ 30 نومبر کو بھرپور طریقے سے یومِ تاسیس منایا جائے گا، ہم پارٹی کو پنجاب میں مضبوط کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے