پیٹرولیم مصنوعات

ملک میں تیل کے مطلوبہ ذخائر موجود ہیں، قلت کا کوئی امکان نہیں۔ وزارت پیٹرولیم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں تیل کے مطلوبہ ذخائر موجود ہیں، قلت کا کوئی امکان نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس او کے پاس پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کا مناسب ذخیرہ موجود ہے، اس کے علاوہ تیل ترسیل کرنے والی کمپنیوں کے پاس بھی پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ افواہوں، قیاس آرائیوں اور گمراہ کن اطلاعات پر کان نہ دھریں۔

دوسری جانب پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے بھی ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ ملک میں تیل ذخائر تسلی بخش سطح پر موجود ہیں، ہمارے پاس تیل کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ پی ایس او کے مطابق وزارت اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نجی کمپنیز کے ذخائر کی صورتحال کو مانیٹر کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چوہدری سالک حسین

سعودی عرب، چوہدری سالک کا عازمینِ حج کی رہائش گاہوں و اسپتال کا دورہ

(پاک صحافت) وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے عازمینِ حج کی رہائش گاہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے