لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک میں آمریت نما ہتھکنڈے اب طاقت کے توازن میں بدلاؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ اپنے اصولی موقف کے بل پر عوامی حلقوں میں سرایت کر چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اندھیروں کے بطن سے ہی اجالا پھوٹتا ہے۔ نواز شریف کا بیانیہ اپنے اصولی موقف کے بل پر عوامی حلقوں میں سرایت کر چکا ہے۔
واضح رہے کہ عابد شیر علی نے جاری بیان میں مزید کہا کہ اب جمہوریت اور آئین کی دی ہوئی سول بالادستی کی بات ہوگی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایک پیغام میں کہا تھا کہ ڈی جی ایف ڈبلیو او کی منطق بلا وجہ نہیں ، یہ منصوبہ کرپشن کا بہت بڑا کمپلیکس ہے، ہوا چلنے سے اسکے گنبد گر گئے۔