حسن مرتضیٰ

عمران خان اور عثمان بزدار کو صرف ایک کام آتا ہے اور وہ ہے لوٹ مار، سید حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان او ر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو صرف ایک کام آتا ہے اور وہ ہے لوٹ مار۔ پی پی رہنما نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ چوروں اور ڈاکووں کے اس ٹولے نے فیاض چوہان اور ان جیسے درجنوں ترجمان رکھے ہوئے ہیں جن کا مقصد ہے ”وچوں وچوں کھائی جاو اتوں رولا پائی جاو“ ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما سید حسن مرتضی نے  فیاض الحسن چوہان کے بیان پر اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ بنی گالا کے ڈاکو جتنی بڑی ڈکیتی کرتے ہیں فیاض چوہان اتنا زیادہ شور مچاتے ہیں، پنجاب میں تین سالوں میں پانچ چھ چیف سیکرٹری اور آئی جی ان کی رشوت ستانی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

واضح رہے کہ  سید حسن مرتضی نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی سے نکلتے ہیں تو بنی گالا والوں کی نیندیں اڑ جاتی ہیں، چیئرمین کے پنجاب آنے کا سن کر ان کے ترجمان باولے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  پی ٹی آئی حکومت نے پنجاب کو تباہ کر دیا ہے اب تو امن و امان تک قابو میں نہیں رہا، بنی گالا کے ڈاکووں کی دیکھا دیکھی اب تو راہزنیاں بھی بڑھ گئی ہیں، چوروں کے ترجمانوں کا چیخنا چلانا ان کے خوف کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے