کورونا پابندیاں

ملک بھر میں عائد تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) گزشتہ دو سالوں سے ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف پابندیاں عائد کی گئی تھیں، لیکن اب ان تمام پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے نیوز بریفنگ میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین لگوانے کی پابندی برقرار رہے گی، کیونکہ کورونا ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا، ہوسکتا ہے پابندیاں ختم کرنے سے وبا میں کچھ اضافہ ہو۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے این سی او سی کی ہدایات پر بہت حد تک عمل کیا، لہذا جتنی پابندیاں لگائی تھیں وہ ختم کی جارہی ہیں، شادی کی تقریبات، مارکیٹس، بازاروں، آؤٹ ڈور ایونٹس، کھیلوں کی سرگرمیوں، مذہبی اجتماعات پر لگی تمام پابندیاں ختم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وبا کا پھیلاؤ کم ہو رہا ہے اور کورونا کیسز میں مسلسل کمی آر ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے