شاہد خاقان

ملکی مسائل کا بڑا حصہ نیب کا ہے، شاہد خاقان عباسی

کراچی (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز نیب اسلام آباد میں تھے آج کراچی نیب میں ہیں، ملک میں نیب کا سرکس جاری ہے، ملکی مسائل کا بڑا حصہ نیب کا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان احتساب کا دعویٰ کرتے تھے، اب وہ کہتے ہیں احتساب کوئی اور کر رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نئے نیب چیئرمین سے کہا کہ ہمیں چھوڑیں عام لوگوں کا خیال کریں، لوگ پانچ پانچ سال سے جیلوں میں ہیں، سیاسی آدمی کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے، غلط مقدمات کی کبھی حمایت نہیں کی۔ سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ سیاسی فرد کے خلاف شواہد جمع کریں اور سزا دلوائیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ جاوید اقبال نے ہمارے گریبان پر ہاتھ ڈالا ہم ان کے گریبان پر ہاتھ ڈالیں گے، احتساب کے ادارے ناکام ہیں، احتساب کا ادارہ سیاست چلانے کے لیے استعمال ہوتا ہے، بلوچستان سے جعلی ووٹ لینے والا ڈپٹی اسپیکر بنا رہا، بلوچستان کے نمائندے حقیقی نمائندے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے