لاہور (پاک صحافت) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نےکہا ہے کہ ملکی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے اور ملکی ترقی کے لئے مزید محنت اور عزم سے کام لیں گے۔ عثمان بزدار نے کورونا وائرس کو شکست دیدی۔ ٹیسٹ منفی آنے پر انہوں نے ذمہ داریاں نبھانا شروع کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار نے لاہور میں صفائی کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس بلا لیا ہے۔ اجلاس میں صفائی کی صورتحال کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے آج صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے، فلاح عامہ کے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرکے عوام کو ریلیف دیں گے، پائیدار ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔
مزید پڑھیں: نئے سال میں کارکردگی مزید بہتر ہوگی: وزیراعظم
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، پی ڈی ایم کی بے مقصد تحریک اپنی موت آپ مر چکی ہے، عوام اپنے مسائل کا حل اور ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی افراتفری پھیلانے کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں، وطن عزیز کو آگے لے جانے کیلئے مزید محنت اور عزم سے کام جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب آصف زرداری کو گزشتہ رات طبیعت کی خرابی پر ہسپتال منتقل کیاگیا تھا،سابق صدر کے ہسپتال میں اہم ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں اور طبیعت میں بہتری کے بعد گھر منتقل کردیاگیا،ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے۔
واضح رہے کہ سابق صدر کو سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر ڈاکٹرز کی ٹیم کو فوری طور پر بلاول ہاؤس طلب کیا گیا۔ڈاکٹرز نے آصف زرداری کے بلڈپریشر اور سینے میں تکلیف کی شکایت پر معائنہ کیا اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔ڈاکٹرز کی ہدایت پر سابق صدر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے مزید ٹیسٹ کئے گئے۔
یاد رہے کہ آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت12جنوری کوہوگی، 8ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن میں آصف زرداری کےوارنٹ گرفتاری جاری ہوچکےہیں۔جعلی اکاؤنٹس کیسزمیں بریت سےمتعلق کیس کی سماعت19جنوری کوہوگی جب کہ ضمنی ریفرنس خارج کرنےسےمتعلق کیس کی سماعت20جنوری کوہوگی۔