طلال چوہدری

جڑانوالہ واقعہ 9 مئی کی طرح کا ایک واقعہ ہے۔ طلال چوہدری

فیصل آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ واقعہ 9 مئی کی طرح کا ایک واقعہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے فیصل آباد میں کرسچین کالونی کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی اور چرچز کو آگ لگانے پر قانون کے مطابق سخت سزا ہے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کچھ سطح پر انتظامیہ کی نااہلی اور سستی بھی سامنے آئی ہے، جس کا جتنا نقصان ہوا ہے اس کو اس سے زیادہ رقم دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ 9 مئی کی طرح کا ایک واقعہ ہے، ماضی میں ایسے معاملات پر سزائیں ہوئی ہوتی تو آج یہ سانحہ نہ ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے