احسن اقبال

معیشت کی بحالی نئے سال کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ معیشت کی بحالی نئے سال کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عوام کو نئے سال کی مبارکبادی دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سال ہمارے لیے نئی امنگوں، جذبوں اور ولولوں کے ساتھ طلوع ہو رہا ہے۔ نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ 2022ء میں ہم نے بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا، پاکستان نے تاریخ کی سب سے بڑی موسمیاتی تبدیلی کی تباہی دیکھی، اس تباہی نے پاکستان کو 30 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچایا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آئیے سب ذاتی اختلافات بھلا کر اپنے ملک کے لیے 2023ء میں زیادہ محنت کریں۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے