مصطفی نواز کھوکھر

معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے، مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔ مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں معیشت اور دہشت گردی سب سے بڑے مسائل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اکستان کے مسائل کا سب کو پتہ ہے ان کا حل کیا ہے؟ مسائل کا حل کیا ہونا چاہیے اس سلسلے میں سیمینارز کا انعقاد کریں گے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیاسی اتحاد پر نہیں سوچا اس وقت ارادہ ہے کہ مسائل کے حل پر گفتگو کریں۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ سیمینارز کا انعقاد ملک کے مختلف شہروں میں کیا جائے گا، سیاستدان راستہ نہیں نکال پا رہے صرف پاور پالیٹکس کی بات ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے