وزیر اعظم ہاؤس

روس کے وزیر توانائی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو روسی صدر پیوٹن کا خصوصی پیغام پہنچایا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف اور روس کے وزیر توانائی کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ وزیرِ اعظم آفس نے جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق روس کے وزیر توانائی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو روسی صدر پیوٹن کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے پاکستان اور روس کے باہمی تعلقات کی اہمیت پر بات چیت کی، انہوں نے ستمبر 2022ء میں سمرقند میں روسی صدرکے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر بھی کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ روسی صدر سے ملاقات میں پاک روس تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم نے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی معاملات میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دوسری جانب صدر پیوٹن نے اپنے پیغام میں پاکستان کو جنوبی ایشیا اور عالم اسلام میں روس کا اہم پارٹنر قرار دیا، انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے روس کی بھرپور دلچسپی کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے