خالد مقبول صدیقی

اقوام عالم بی جے پی رہنماؤں کی نفرت انگیزی اور شر انگیزی کے خلاف سخت ایکشن لے، خالد مقبول صدیقی

کراچی (پاک صحافت) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی  بی جے پی رہنماؤں کے بیانات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام عالم بی جے پی رہنماؤں کی نفرت انگیزی اور شر انگیزی کے خلاف سخت ایکشن لے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیارے نبی ﷺ کی شان میں گُستاخی کسی طور قبول نہیں کی جاسکتی۔

تفصیلات کے مطابق  ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے اقوام عالم سے بی جے پی رہنماؤں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ان کا  کہنا    ہےکہ اس شرمناک عمل سے دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کے مذہبی جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں۔ اس بیان کے بعد ہندوستان کے سیکولرازم کے کھوکھلے دعوے کی حقیقت دنیا کے سامنے عیاں ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ  بھارت میں بی جے پی ترجمان کی حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کے بعد عرب ممالک میں ’بائیکاٹ انڈیا‘ کی مہم چل پڑی ہے۔میڈٰیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب سمیت مصر، قطر، بحرین اور کویت میں بھارت سے در آمد شدہ اشیاء استعمال نہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے جبکہ قطر نے دوحہ میں بھارتی سفیر کو طلب کرکے گستاخانہ بیان پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے