شہباز شریف

مری میں برف باری سے مسافروں کی اموات، شہباز شریف حکومت پربرس پڑے

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مری میں شدید برف باری کے باعث ہونے والے اموات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر برس پڑے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جب شہری پھنسے ہوئے ہیں تو انہیں محفوظ مقامات تک پہنچانے کی کوشش کیوں نہ کی گئی؟ حکومت ایک ہزار گاڑیوں کے انتظام کی بھی صلاحیت نہیں رکھتی تو اسے اقتدار میں رہنے کا کیا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے حکومت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے گلیات میں ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں میں شہریوں کی اموات کو انتظامی نااہلی اور مجرمانہ غفلت قرار دے دیا۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کی انتظامی صلاحیت کا عالم ہےکہ ٹریفک انتظامات کرنے کےقابل بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرسیاح اتنی بڑی تعداد میں مری جارہے تھے تو حکومت کو کیوں پتہ نہ چلا؟ انتظامیہ کہاں سوئی ہوئی تھی؟ پیشگی انتظامات کیوں نہ کئے گئے؟

واضح رہے کہ شہباز شریف نے جاری بیان میں مزید کہا کہ جوحکومت رش میں پھنسے شہریوں کو نہیں بچاسکتی وہ مہنگائی کی دلدل سے عوام کو کیسے نکال سکتی ہے؟ جوحکومت ایک ہزار گاڑیوں کا مسئلہ حل نہیں کرسکتی، وہ ملک کے بڑے مسائل سے کیونکر نمٹ سکتی ہے؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی میں تو اخلاقی جرات نہیں، کم ازکم اس سنگین مجرمانہ غفلت کے ذمہ دار وزیر اور ماتحتوں کو ہی برخاست کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے