سراج الحق

اس وقت ریاست اور حکومت ملکر غریب کا خون نچوڑ رہے ہیں۔ سراج الحق

گوجرانوالہ (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں ریاست اور حکومت مل کر غریب شہریوں کا خون نچوڑنے میں مصروف ہیں جبکہ قومی اسمبلی میں عوامی حقوق کے لئے آواز اٹھانے والا کوئی موجود نہیں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے گوجرانوالہ میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں غریب شہریوں پر بدترین ظلم کیا جارہا ہے جہاں ایک عام مزدور اور وزیر سے ایک جیسا ٹیکس لیا جارہا ہے جو بدترین بے انصافی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ جب مافیا کا ایجنٹ اسمبلی میں ہو تو کون احتساب کرے گا؟ سرمایہ دار کو لوگ ووٹ دیتے ہیں تو وہ وہاں جا کر مفادات کا تحفظ کرتا ہے، قومی اسمبلی میں کوئی عوامی نمائندہ نہیں ہے جو عوام کے حق میں آواز اٹھائے اور عوامی حقوق کا تحفظ کرے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے