مریم نواز

مریم نواز نے این اے 249 کے نتائج مسترد کردئے

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے این اے 249 کے نتائج مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف چند سو ووٹوں سے مسلم لیگ ن کی کامیابی کو دھاندلی کے ذریعے ناکام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے ووٹ چوری کئے گئے ہیں۔ یہ پیپلزپارٹی کی عارضی جیت ہوگی اور جلد یہ سیٹ ن لیگ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ ووٹر ٹرن آوٹ بمشکل 15-18 فیصد اور گنتی کا عمل ساڑھے آٹھ گزرنے کے بعد بھی جاری رہا، یہاں بھی دھند چھا گئی تھی یا عملہ اتنی تاخیر سے پہنچا، ہمیں بے وقوف سمجھ رکھا ہے۔ عوام کے ووٹ چوری کرنے والے جلد قانون کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور اور حکومتی مذاکراتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے