شیخ رشید

مریم صاحبہ کی مزید بہت ساری جائیدادیں نکلنے جارہی ہیں، شیخ رشید

کراچی (پاک صحافت) وزیر داخلہ شید رشید احمد نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ کی نائب صدر  و سابق وزیر اعظم نواز شیر کی صاحب زادی مریم نواز کی مزید بہت ساری جائیدادیں نکلنے جارہی ہیں، وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس اہمیت اختیار کرتے ہوئے پاناما ٹو بنے گا۔  ان کا کہناہے کہ عمران خان نےمجھے وزیرداخلہ کی ذمہ داری دی ہے، میں وزارت داخلہ میں کسی کوانٹرفیئرنہیں کرنےدوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے نادرامیگا سینٹر کورنگی کا دورہ کیا ، اس موقع پر وزیر داخلہ نے نادرا میگاسینٹر میں کام کا جائزہ لیا  جبکہ ڈائریکٹر جنرل نادرا کی شیخ رشید کو نادرا ریکارڈ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ لوگوں کونئےشناختی کارڈمفت جاری کریں گے، تمام تحصیل ہیڈکوارٹر میں نادراکا دفترکھولنےکااعلان کرتاہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے احتجاج سے متعلق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ہم نے پی ڈی ایم کو ریڈ زون آنے کی اجازت دی ، اپوزیشن نے بھی تعاون کیا اور ہم نے بھی کیا، اپوزیشن لانگ مارچ میں بھی تعاون کریگی توہماری طرف سےبھی ہوگا۔انھوں نے کہا کہ مولانا میرے پیر بھائی ہیں ویسے ہی مشتعل ہوئے بیٹھے ہیں، انھوں نے دعوت دی ہوتی تو اسرائیل نامنظور ریلی میں شرکت کرتا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے