مرتضی وہاب

مرتضی وہاب کی عوام سے گھروں میں بھی ضروری تدابیر اختیار کرنے کی درخواست

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر عوام سے درخواست ہے کہ گھروں میں بھی ضروری تدابیر اختیار کریں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ہمیشہ بڑی محنت کے ساتھ کام کیا ہے، فائر فائٹرز جن حالات میں کام کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ فائر فائٹرز کو پرسنل پروٹیکٹیو آلات دیے جائیں گے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ محکمۂ صحت کا اندازہ ہے کہ ڈینگی کیسز بڑھ رہے ہیں، مون سون سیزن میں دو بار فیومیگیشن کی مہم چلائی ہے، سرکار کے ساتھ لوگوں کو بھی اپنے گھروں میں احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں بلدیہ عظمیٰ کو نمائندگی ملی ہے، یہ فیصلہ ہوا ہے کہ ہمارے واجبات وہ ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے