مرتضی وہاب

مرتضی وہاب کا بلدیاتی الیکشن کرانے سے پہلے درست مردم شماری کا مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے صوبے میں بلدیاتی الیکشن کرانے سے پہلے درست مردم شماری کرانے کا مطالبہ کر دیا، مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ درست مردم شماری کرائی جائے تو سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کے لئے تیار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متنازعہ مردم شماری پر حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ ہم نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق تمام گزارشات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھی ہیں۔ صوبے میں پانی کی قلت سے متعلق مرتضی وہاب کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس اتنا پانی نہیں کہ عمر کوٹ اور کراچی کو پانی دیا جائے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں بیوروکریسی کے اندر بھی کچھ مسائل ہیں، افسران کی کمی کے باعث، افسران کی فلوٹنگ کی گئی ہے۔ پی پی چیئرمین نے یہ بھی بتایاکہ ہم نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق تمام گزارشات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے