عرفان صدیقی

مخالف مجوزہ آئینی ترمیم کو ڈھڑا بند سیاست کی آنکھ سے دیکھ رہے ہیں۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ مخالف مجوزہ آئینی ترمیم کو ڈھڑا بند سیاست کی آنکھ سے دیکھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عرفان صدیقی نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کی مخالفت کرنے والے ایک بھی ایسی شق کی نشاندہی نہیں کر پا رہے جو کسی بنیادی انسانی حق، عوامی مفاد، آئین کی روح یا عدلیہ کی آزادی کے منافی ہو۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کو صرف دھڑا بند سیاست کی آنکھ سے دیکھا جارہا ہے، خصوصی کمیٹی کی 7 میٹنگز میں پی ٹی آئی نے ایک بھی سفارش یا تجویز پیش نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ شاید کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ جیلوں میں پڑے ہزاروں قیدیوں کی مشکلیں آسان ہوں اور پارلیمنٹ کو وہ مقام ملے جو کسی بھی جمہوری پارلیمانی نظام کا بنیادی تقاضا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے