بلاول بھٹو زرداری

لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے، بلاول

لاہور (پاک صحافت) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات اب سب کو نظر آ رہی ہے اور لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے لہٰذا بہتر ہوتا لیول پلیئنگ فیلڈکے معاملےکو پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے ایڈریس کیاجاتا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے لہٰذا الیکشن کمیشن فوری طور پر الیکشن شیڈول جاری کرے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات اب سب کو نظر آ رہی ہے اور لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے، بہتر ہوتا لیول پلیئنگ فیلڈکے معاملےکو پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے ایڈریس کیاجاتا، ہمارےلیول پلیئنگ فیلڈ کے تحفظات خصوصی طور پر ایک سیاسی جماعت کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ لاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز اور منصوبوں کی تکمیل کیلئے اصول واضح ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ سندھ میں ترقیاتی بجٹ استعمال کرنےکی اجازت نہ ہو اور دیگرصوبوں میں ہو،  پنجاب اور وفاق میں ترقیاتی اسکیموں پرکام جاری ہے، ڈیولپمنٹ سے متعلق وفاق اور تمام صوبوں میں لیول پلیئنگ فیلڈ ایک جیسی ہونی چاہیے، ترقیاتی فنڈز کے استعمال کیلئے روایت ایک جیسی ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

علی امین گنڈاپور سلامتی و خارجی معاملات پر اپنا گنڈاسا استعمال نہیں کر سکتے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے