مریم نواز

لوگوں کو قتل کرکے ان کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔ مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ لوگوں کو قتل کرکے ان کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان کاکڑ کی موت پر اگر سوال اٹھ گئے ہیں تو تحقیقات ہونی چاہئیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے مختلف اجلاسوں میں عثمان کاکڑ سے ملاقات ہوئی تو پتہ چلا بہت منجھے ہوئے انسان ہیں، اگر انہیں اس وجہ سے قتل کیا گیا کہ آواز دب جائے گی تو ایسا نہیں ہوگا، ایسے اقدامات سے آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ، مزید آوازیں اٹھیں گی۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خواتین کے کپڑوں کو ریپ سے جوڑنے کے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے اسے ریپسٹ افراد کو حوصلہ دینے کا باعث قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے