عمران خان

لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ، 13 افراد زخمی

گوجرانوالہ (پاک صحافت) لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے کو عمران خان پر قاتلانہ حملہ قرار دیا گیا ہے جس میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔ فائرنگ کے باعث عمران خان کی ٹانگ پر گولی لگی ہے جس کے باعث وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے عمران خان کو کنٹینر کے اندر فورا نیچے محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔ عمران خان کو کنٹینر سے نکال کر فورا بلٹ پروف گاڑی میں طبی امداد کے لیے شوکت خانم اسپتال منتقل کردیا ہے۔ عمران خان کا مارچ ایک سڑک سے گزر رہا تھا کہ اس دوران گلی سے ایک شخص نکلا اور کنٹینر کے قریب آکر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد مارچ کے شرکاء میں بھگڈر مچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے