قادرمندوخیل فردوس

قادرمندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کیخلاف سخت اقدام اٹھالیا

کراچی (پاک صحافت) قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف سخت اقدام اٹھاتے ہوئے تھانے میں ان کے خلاف مقدمے کے لئے درخواست دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل نے وزیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کے خلاف دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے ایکسپریس نیوز چینل کے ٹی وی شو کے دوران مجھے تھپڑ مارا، گالیاں اور دھمکیاں بھی دیں لہٰذا فردوس عاشق اعوان کے خلاف ہراسانی، قتل کی دھمکیاں اور تشدد کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

قادر مندوخیل کی جانب سے دی گئی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون کے سیکشن 179 سی آر پی سے کے تحت وہ ملک کے کسی بھی حصے میں مقدمہ دائر کرسکتے ہیں۔ درخواست گزار درخواست کے ساتھ ویڈیو شواہد بھی منسلک کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

(پاک صحافت) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے