وزیراعظم عمران خان ابراہیم رئیسی

نئے ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم عمران خان نے ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں اپنے بھائی آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت و مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و امان اور تعمیر و ترقی کے لئے نومنتخب ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم کے ساتھ بھرپور تعاون کے لئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے