صدر عارف علوی

قائداعظم کے مدبرانہ انداز نے ایک جمہوری اور جامع پاکستان کی بنیاد رکھی، عارف علوی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ قائداعظم کے مدبرانہ انداز نے ایک جمہوری اور جامع پاکستان کی بنیاد رکھی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں بابائے قوم کے147ویں یوم پیدائش پر پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ کی انتھک محنت سے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا قیام عمل میں آیا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت نے کہا کہ قائداعظمؒ مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے نظریے پر پختہ یقین رکھتے تھے، بابائے قوم کے وژن، ان کی قیادت اور مدبرانہ انداز نے ایک جمہوری اور جامع پاکستان کی بنیاد رکھی۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان نے چیلنجز کے باوجود مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو اداروں پر حملے بند کریں۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے