فضل الرحمان

فوج کو سیاست سے متعلق وضاحتیں دینے کی ضرورت کیوں پڑ گئی، فضل الرحمان

ٹھٹھہ (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ لوگ الیکشن میں دھاندلیاں کراتے ہیں اوردھاندلیوں کی بنیاد پر ایک ناجائزحکومت قوم پرمسلط کرتے ہیں، اس کا جائزہ ان کوخود لینا چاہیے اورفیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ اس سلسلے کوختم کریں گے، ان وضاحتوں کی انہیں کیوں ضرورت پڑگئی ہے۔ فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور اداروں سے ہماری کوئی لڑائی نہیں ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہرادارہ اپنی آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں سے وابستہ رہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جامعہ اسلامیہ ٹھٹھہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں نہ گھسیٹنے کی بات کرنے والوں کے بارے میں یہ تاثر کیوں ہے کہ وہ سیاست میں مداخلت کرتے ہیں؟ ان کا کہنا ہے کہ انہیں ان وضاحتوں کی  کیوں ضرورت پڑگئی ہے؟ ان کا کہنا ہے کہ جس حکومت کو عوام کی پشت پناہی حاصل نہ ہو وہ کبھی بھی حکومت نہیں کرسکتی کیونکہ ان کے پاس صلاحیت نہیں ہوتی، نااہل حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ وبرباد کردیا کیونکہ انہیں عوام کی پشت پناہی حاصل نہیں ہے، اس حکومت نے قوم کوکچھ نہیں دیا، ہم احتجاج کے طورپر لانگ مارچ میں یہ موقف لیکر جارہے ہیں کہ یہ حکومت ناجائز ہے اورنااہل ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار نے ایک بیان کے دوران کہا تھا کہ یک بار پھر کہتا ہوں کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔پی ڈی ایم سےمتعلق کچھ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔جو بھی ایسے بیانات دے رہے ہیں وہ ثبوت سامنے لائیں۔بغیر تحقیق کے الزام لگانا ٹھیک نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی بڑا فریضہ ہے جو سرانجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے