شازیہ مری

بے نظیر کارڈ وقت کی ضرورت ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ کھلواڑ کی کوشش کی گئی جو ناکام رہی۔ کوئی جواز نہیں تھا کہ کیوں اس پروگرام کو اور اور ناموں سے بلایا گیا، بے نظیر کارڈ وقت کی ضرورت ہے، اس پروگرام کے دائرے کو بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق شازیہ مری نے فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ چونتیس ملین گھروں کا سروے ہوا ہے، کچھ لوگوں کو پروگرام سے نکالنے کے لئے فلٹرز بنائے گئے ہیں، فلٹر لگے کیسز کی نظر ثانی کی جائے گی۔ کفالت پروگرام بھی بے نظیر کفالت پروگرام ہوگا، دیگر پروگرام بھی محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام سے منصوب ہونگے۔

واضح رہے کہ شایہ مری نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ سولا زونل آفیسسز کا دورہ کیا جائے گا اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ  عوام کے پاس جا کر ان کی مشکلات کا پوچھا جائے گا، تحصیل سطح پر بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی ونڈو دیکھی جائے گی، لوگوں کو اپیل کا حق دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے