عبدالقادر پٹیل

فارن فنڈنگ لیڈر کا آزادی مارچ قوم کو نیا دھوکا ہے۔ عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ لیڈر کا آزادی مارچ قوم کو نیا دھوکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم عمران خان کے نئے پاکستان کے زخم ابھی تک بھولی نہیں ہے۔ عمران خان نے پارلیمنٹ کو بے توقیر اور اداروں کی ساکھ مجروح کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے۔ اب یہ قوم کو آزادی کے نام پر ایک نیا دھوکہ دینا چاہتے ہیں۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا ہے کہ قوم عمران خان کے نئے پاکستان کے زخم ابھی نہیں بھولی، عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لیے ٹیلی تھون کر کے دنیا کو دھوکا دیا، دوسروں کو چور کہنے والا خود بڑا ڈاکو ثابت ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے