شیری رحمان

فائزر کی 1 لاکھ خوراکیں کہاں چھپا رکھی ہیں؟، شیری رحمان حکومت پر برس پڑیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستا ن پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان پی ٹی آئی حکومت برس پڑیں، شیری رحمان نے وفاقی حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا ویکسین ختم ہو چکی ہے، بتایا جائے کہ فائزر ویکسین کی منگوائی گئی 1 لاکھ خوراکیں کہاں چھپا رکھی ہیں؟

تفصیلات کے پی پی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب خاص طور پر لاہور میں ویکسی نیشن کے کئی مراکز میں ویکسین کی فراہمی بند ہوچکی ہے، جبکہ حالیہ دنوں میں سندھ کی ویکسین سپلائی میں بھی کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ ملک میں کورونا ویکسین کی کمی ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ این ڈی ایم اے اور وزارت قومی صحت میں ہم آہنگی کا فقدان ویکسین کی قلت کا سبب بنا ہے، آکر میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت عطیہ کی گئی ویکسین پر زندہ رہنے کا منصوبہ بنا رہی ہے؟ یا حکومت پھر سے ویکسین منگوانا بھول گئی ہے؟

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے