مریم نواز

غریب کی مفت بجلی چھین کر فتنہ خان کی کس انا کو تسکین پہنچی؟ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ غریب کی مفت بجلی چھین کر فتنہ خان کی کس انا کو تسکین پہنچی؟

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام سے نوالا چھین کر کس منہ سے ان سے ووٹ مانگا جارہا ہے؟ ناداروں کے لیے ریلیف کو گھٹیا سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا؟

واضح رہے کہ مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں مزید کہا کہ فرح گوگی اور پنکی پیرنی کے ذریعے پنجاب میں جو غدر اور تباہی مچا گئے ہو اس سے تسلی نہیں ہوئی ؟ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام سے نوالا چھین کر کس منہ سے ان سے ووٹ مانگ رہے ہو؟

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے