چوہدری اسماعیل گجر

آزادکشمیر میں دھاندلی نہیں بلکہ دھاندلا ہوا ہے۔ چوہدری اسماعیل گجر

مظفرآباد (پاک صحافت) ن لیگی رہنما چوہدری اسماعیل گجر کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی نے دھاندلی نہیں بلکہ دھاندلا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری اسماعیل گجر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن نتائج کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 70 پولنگ اسٹیشنز تک میری برتری تھی پھر نتائج روکے گئے، دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا، کراچی سے پشاور تک سب کو ہرایا گیا۔

رہنما ن لیگ چوہدری اسماعیل گجر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ہوش کے ناخن لیں، ادھر کشمیر کا کیا حشر ہے، ادھریہ کیا کر رہے ہیں، جو بیان میرے ساتھ منسوب کیا گیا میں اس کی بھرپور تردید کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کل بھی اپنے بیان کی تردید کی، آج بھی کرتا ہوں، معذرت بھی کرتا ہوں۔ دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے، امید ہے اس میں میں جیت جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے