فیصل کریم کنڈی

عمران نے گھڑی نہیں بیچی بلکہ اپنی اوقات دکھا کر ملک کو بدنام کیا۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے صرف گھڑی نہیں بیچی بلکہ اپنی اوقات دکھا کر ملک کو بدنام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی صاحب آپ کی حکومت تھی اس لیے مقبوضہ کشمیر بیچ دیا۔ عمران خان جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے، آپ وزیراعظم تھے اس لیے اوقات سے بڑھ کر قیمتی تحفے ملے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب! اب آپ کو ربڑ کی چپل بھی تحفے میں کیوں نہیں ملتی؟۔ سیلاب متاثرین کے لیے اربوں روپے آج تک متاثرین تک نہیں پہنچائے، کوئی شک نہیں عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ کرنے کے ایجنڈے پر ایمانداری سے عمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ کے کرتوت آپ کو نااہل کروائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے