وزیراعظم شہباز شریف

عمران نیازی نے ملک کے عالمی وقار اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچایا، شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے ملک کے عالمی وقار اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار کے ہوس میں اپنا توازن کھو دیا ہے، وہ یاداشت کی کمی کا شکار ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں معیشت تباہ ہوئی، آج اس کی قیمت عوام ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر جاری بیان وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا، عمران خان کے دور میں کرپشن کے علاوہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ بھی فروخت ہوتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے