شازیہ مری

عمران نیازی اپنی منفی سیاست سے ملک میں انتشار پھیلا رہا۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اپنی منفی سیاست سے ملک میں انتشار پھیلا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے عمران خان اپنا قد بڑھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، شہید بھٹو نے بھارت سے ہزاروں مربع میل زمین واپس لی تھی۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ پرامن احتجاج کے بجائے لوگوں کو توڑ پھوڑ کرنے پر اکسایا جارہا ہے، عمران خان پر حملے کی تمام سیاسی قیادت نے مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی پریس کانفرنس جھوٹ کا تسلسل ہے، عمران حملے میں زخمی تھے انہیں ڈیڑھ سو کلومیٹر دور لے جانے پر سوال تو اٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے