مولانا فضل الرحمن

عمران خان ہمارے لیے چٹکی بھی نہیں بلا بنا کر پیش نہ کیا جائے۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کی اوقات جانتے ہیں اور وہ ہمیں جانتا ہے، عمران خان ہمارے لئے ایک چٹکی بھی نہیں اسے بلا بنا کر پیش نہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو یونٹی آف کمانڈ کی حیثیت حاصل ہے لیکن حکومت کو کہا جاتا ہے ہدایات پر چلنا ہے ورنہ بحران پیدا کر دیں گے۔ ادارے خاموش بیٹھ جائیں تو کوئی بحران نہیں، عمران خان ہمارے لیے چٹکی بھی نہیں بلا بنا کر پیش نہ کیا جائے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ ہم عمران خان کی اوقات جانتے ہیں اور وہ ہمیں جانتا ہے، ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاوجہ اگر بحران پیش کرنا ہے تو عام آدمی کو پیش کر دو۔ ملک کو بحران میں کون مبتلا کر رہا ہے کھل کر بات کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے