شازیہ مری

عمران خان کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی آئینی اور اخلاقی جواز نہیں ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ایوان اور عوام کی جانب سے عدم اعتماد کے بعد عمران خان کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی آئینی اور اخلاقی جواز نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسٹیل ملز کے ہزاروں ملازمین کے روزگار پر ڈاکا مارا، انہوں نے لاکھوں غریبوں کے گھر مسمار کیے۔ کراچی سے اسلام آباد تک بلاول بھٹو زرداری کے عوامی مارچ نے برائی کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکو روتی شکل بناکر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کرسی کی لالچ اور اقتدار کی بھوک نے پاگل کردیا ہے، آج لوگ عمران خان کی حکومت ختم ہونے کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

عدالتیں 9 مئی میں ملوث افراد کو سزا دیں۔ فیصل کریم کنڈی

لاہور (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عدالتیں 9 مئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے