بلاول بھٹو

عمران خان کی نااہلی سے گھر گھر معاشی تباہی کی داستانیں رقم ہو رہی۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے آج گھر گھر میں معاشی تباہی کی نئی داستانیں رقم ہورہی ہیں۔ عام شہری خودکشی کرنے پر مجبور ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے دور میں پچاس فیصد عوام غربت کا شکار تھے جبکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام کو غربت سے نکالا تھا اور اب عمران خان نے دوبارہ عوام کی اکثریت کو غربت کی تاریکیوں میں دھکیل دیا ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو دو وقت کی روٹی، سر ڈھانپنے کی جگہ اور بدن چھپانے کے لئے کپڑے بھی میسر نہیں اور عمران خان کہہ رہے کہ گھبرانا نہیں ہے۔ گندم موجود ہے مگر آٹا نہیں مل رہا، گنا موجود ہے مگر چینی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ یہ سب عمران خان مافیا کے کرشمے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں ملک میں ہر پانچواں فرد یا تو نوکری سے محروم ہوا ہے یا اس کی آمدنی میں کمی واقع ہوئی ہے، اگر پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچانا ہے تو عمران خان کی حکومت سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے