شرجیل میمن

عمران خان کی سیاست جھوٹ منافقت اور خود غرضی سے شروع ہوکر وہیں ختم ہوجاتی ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ منافقت اور خود غرضی سے شروع ہوکر وہیں ختم ہوجاتی ہے۔ اب قوم اسے پہچان چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان اس ملک اور اس کے اداروں کے ساتھ جو کچھ کر رہے ہیں وہ دشمن بھی نہیں کرسکتا اور شہباز گل کے لیے تحریک اس لیے چلا رہے ہیں کہ انہیں خود اپنی گرفتاری کا ڈر ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے سعودی عرب میں جس طرح معصوم لوگوں کو استعمال کیا اسی طرح انہوں نے شہباز گل کو بھی استعمال کیا ہے۔ وہ الیکشن کمیشن کو خوف زدہ کر کے اسے بلیک میل کر رہے ہیں لیکن الیکشن کمیشن کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں جو قانونی طریقہ کار ہے وہی اختیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال تک عمران خان لاڈلے رہے ہیں اب انہیں سپورٹ نہ کیا جائے ہم ان سے ان ہی کی زبان میں بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے