مریم اورنگزیب

عمران خان کی دھمکی اور گالی سے آئین اور قانون نہیں بدلا جاسکتا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں اور گالیوں کی وجہ سے ملکی قانون تبدیل نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت صاحب نے اپنے ممبران کو وہ ہی ہدایات جاری کیں جو عمران خان نے جاری کی تھیں، رولنگ عمران صاحب کے حق میں ہو تو آئینی اور حمزہ شہباز کے حق میں تو غیرآئینی، عمران صاحب آپ کا جھوٹ، فساد اور منافقت ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا رہی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ ملک چار سال ترقی نہیں ملک چار سال دیوالیہ ہو رہا تھا، ملک چار سال لوٹا جا رہا تھا، ملک کے روزگار پہ چار سال ڈاکہ ڈاکہ جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے نتیجے میں وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے، عمران صاحب سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں ووٹ دینے کا اختیار صرف پارٹی سربراہ کو دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف کے نئے مطالبات اور انکے اثرات پر بریفنگ

اسلام آباد (پاک صحافت) آئی ایم ایف مذاکرات سے قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے