مریم نواز

نوازشریف ملکی ترقی کا آزمودہ برانڈ ہیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف ملکی ترقی کا آزمودہ برانڈ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں یونین کونسلوں کے عہدیداروں اور کارکنوں نے مریم نواز سے ملاقات کی، جس میں نواز شریف کی وطن واپسی اور استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مشاورت کی گئی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو قائد نوازشریف کا تاریخی استقبال کریں گے۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو کارکردگی میں نہ ہرا سکے تو جھوٹے الزام لگا کر، دھاندلی اور طاقت سے میدان سے ہی نکال دیا، ان کو اقتدار سے نکالنے کی سزا ملک اور عوام کو ملی، سابق وزیراعظم کو نکالنے والے خود نظام سے ہی نکل گئے، یہ اللہ کا نظام ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف 6 سال بعد قوم کو پورا سچ بتائے گا تو سارے پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے دفن ہوجائیں گے، 6 سال تک جھوٹوں کو جھوٹ بولنے کی کھلی آزادی تھی جس سے ذہن گمراہ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف، ان کے خاندان، ان کی جماعت کو جھوٹے پروپیگنڈے بے بنیاد مقدمات سے ستایا گیا، عوام کو مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری سے ستایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے