آصف زرداری

عمران خان کو لانے والے اب اعتراف کر رہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی، زرداری

اسلام آباد (پا ک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو سلیکٹڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت مدت پوری نہیں کرے گی۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو لانے والے اب اعتراف کر رہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی، اب وہ اس غلطی کو کیسے ٹھیک کریں یہ اللہ کو بہتر معلوم ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی مدت پوری نہیں کر پائیں گے۔ خیال رہے کہ آصف علی زرداری نے اس دوران صحافیوں کی جان سے پوچھے گئے مختلف سوالوں کے جواب بھی دیے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے  گلگت بلتستان  کے سابق چیف جج رانا ایم شمیم سے متعلق کہا کہ ہم پہلے ہی یہ راستہ دیکھ چکے ہیں، جسٹس قیوم کے ساتھ ٹیپ تھی سیف الرحمٰن اور کچھ دوستوں کی۔ مریم نواز سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مریم نواز میری بیٹیوں جیسی ہیں، ان کی درخواست سے متعلق بات نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے