عظمی بخاری

عمران خان نے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے سنیئر لوگوں کو این آر او دیا، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  اور متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے سنیئر لوگوں کو این آر او دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو تقرر و تبادلوں کے پیسے دیئے جارہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ فلور ملز نے 24 جون سے 17 فیصد ٹیکس کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، آٹا اور روٹی مزید مہنگی ہونے جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پرسنل سیکریٹری کروڑوں لے کر تقرر تبادلے کر رہا ہے،  عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بزدار دور میں اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت قدم رہنا چاہیے، صدر اور وزیراعظم کا عیدالاضحیٰ پر پیغام

(پاک صحافت) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے