نیئر بخاری

عمران خان نے پنجاب اسمبلی ممبران کی تعداد میں کمی کا اعتراف کرلیا۔ نیئر بخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پنجاب اسمبلی ممبران کی تعداد میں کمی کا اعتراف کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے جنرل سیکریٹری نیئر بخاری نے عمران خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام صوبائی حکومتی اختیارات کے استعمال کے باوجود ممبران نے عمران خان پر عدم اعتماد کردیا ہے۔ جس کا اعتراف عمران خان نے خود کیا ہے۔

نیئر بخاری کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کا خطاب اعتراف شکست ہے، عمران خان نے پارلیمانی پارٹی ممبران پنجاب اسمبلی کی تعداد میں کمی کا اعتراف کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان 186ممبر پورے کرو، پرویز الہی اعتماد کا ووٹ لو۔ عمران خان! تمہارا ڈاکو پنجاب کا وزیراعلی ہے ایف آئی آر درج کرواو، رونا کیسا؟۔

یہ بھی پڑھیں

شہداء

پاکستان میں عوامی سوگ؛ گیلانی اظہار تعزیت کے لیے ایرانی سفارت خانے پہنچے

پاک صحافت ہیلی کاپٹر حادثے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کے ہمراہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے