مفتاح اسماعیل

عمران خان نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لئے۔ مفتاح اسماعیل

کراچی (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے عمران خان نے لئے ہیں، جن کی وجہ سے آج پی ٹی آئی حکومت آئی ایم ایف کی غلامی کرنے پر مجبور ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے عمران خان نے لیے ہیں۔ کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، چلو خان صاحب اتنا تو مانے کہ وہ غلامی کر رہے ہیں۔

رہنما ن لیگ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ اب بات آئی کہ کس نے قرضے لیے ہیں؟ تو سب سے زیادہ پاکستان کی تاریخ میں قرضے عمران خان نے لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب کی غلامی صرف خان صاحب کے لیے گئے قرضوں کی وجہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حنیف عباسی

پی ٹی آئی رہنما حملے کیلئے پھر ذہن سازی کررہے ہیں۔ حنیف عباسی

راولپنڈی (پاک صحافت) حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما حملے کیلئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے