شہباز شریف

عمران خان نے مشترکہ طور پر آرمی چیف لانے کی پیشکش کی تھی۔ وزیراعظم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مشترکہ طور پر آرمی چیف لانے کی پیشکش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک شخص کے ذریعے متفقہ شخص کو آرمی چیف تعینات کرنے کی آفر بھیجی اور کہا کہ آرمی چیف کیلئے تین نام میں اور تین نام آپ دیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہم ان چھ ناموں کو سامنے رکھتے ہوئے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیں گے اور اگر اس میں کسی ایک کا نام مشترک ہوا تو اتفاق کرلیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی پیشکش پر میں نے شکریہ کہہ کر صاف انکار کردیا اور پیغام بھیجا کہ یہ آئینی فریضہ ہے جو وزیراعظم کو ہی ادا کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی میں نے عمران خان کو میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت پر بات چیت کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم نے مجھ سے اجازت لے کر پریس کانفرنس کی۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے