عظمی بخاری

عمران خان نے مرضی کے فیصلوں کیلئے عدلیہ پر دباؤ ڈالا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی مرضی کے فیصلے لینے کے لئے عدلیہ سمیت دیگر اداروں پر دباو ڈالا اور انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ن لیگ کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرتی۔ عمران خان کو اداروں کو استعمال کرنے کی عادت ہے، آپ جانتے ہیں کس طرح عدلیہ کو استعمال کیا گیا۔ سابق چیئرمین نیب سے بھی مرضی کے فیصلے لینے کی کوشش کی گئی، چیئرمین نیب نے کہا کہ انہیں بہت پریشرائز کیا گیا۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ نیب کے ذریعے سیاسی مخالفین پر کیسز بنائے گئے، پنجاب میں 4 سال میں احتساب کے نام پر ڈرامہ چل رہا ہے، کوشش کی گئی کہ جاوید اقبال کو بھی اپنے شکنجے میں لیا جائے، خاتون کی اجازت کے بغیر ان کی چیزوں کو پبلش کیا گیا، امانت کے طور پر ملنے والی ویڈیو کو منظر عام پر لایا گیا، خاتون نے بتایا کہ عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری انہیں متعدد بار ملے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے